ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کی حمایت میں اکھلیش یادو نے کہا: ایس پی کارکنوں کی اکثریت کسان ہی ہے

کسانوں کی حمایت میں اکھلیش یادو نے کہا: ایس پی کارکنوں کی اکثریت کسان ہی ہے

Wed, 16 Dec 2020 21:06:08    S.O. News Service

لکھنؤ،16 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)  نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہا کہ ایس پی کے بیشتر کارکن کسان ہیں۔

ایس پی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے صرف ایس پی کارکنوں کو ہی جیل نہیں بھیجا ہے بلکہ کسانوں کو بھی گرفتار کیا ہے کیونکہ ایس پی کے بیشتر کارکن کسان ہیں۔ایس پی کی اس جدوجہد میں کسان، مزدور، خواتین، نوجوان، چھوٹے تاجر، دکانداران کے ساتھ ہیں کیونکہ زرعی قانون سب کو متاثر کررہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کسانوں کی تحریک کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اور کارکن ریاست بھر میں احتجاج کررہے ہیں۔ 


Share: